Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی جنوبی اور مغربی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پر بمباری کی تاہم ابھی تک ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور فلسطینی ذرائع نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

خیال رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ دس مئی کو فلسطین کے خود مختار علاقے غزہ پر جنگ مسلط کر دی تھی جو اکیس مئی تک جاری رہی اور اس دوران اُس نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کر کے ڈھائی سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد کو زخمی کر دیا تھا جبکہ اسکی اندھا دھند بمباری میں فلسطینیوں کے سیکڑوں رہائشی مکانات اور تجارتی و دینی مراکز تباہ ہوگئے تھے۔

ٹیگس