دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک شدید آگ لگ گئی
متحدہ عرب امارات کے میڈیا ذرائع نے دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک آتشزدگی کے واقعے کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کی شام دبئی کے بور سعید علاقے میں شدید آتشزدگی کی خبر دی ہے۔
دبئی کی حکومت کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آتشزدگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس شہر کا شعبہ ٔٔشہریی ڈیفنس، پلاسٹک کے مواد کے ذخیرے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس بیان میں دعوی کیا گیا کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
العربیہ چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں خبر دی ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
میڈیا نے بھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ آگ کیسے لگی ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ذرائع ابلاغ نے دو مہینہ پہلے جبل علی بندرگاہ پر شدید دھماکے کی خبر دی تھی۔
المیادین چینل نے کچھ دن کے بعد اپنی رپورٹ میں دبئی پولیس کے سربراہ کا وہ خط شائع کیا تھا جس میں دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں پانچ صیہونی انجینئروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔