یمن پر سعودی اتحاد کی بمباری جاری
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری کی ہے
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے ضلع صرواح پر آٹھ بار اور ضلع رحبہ پرسات مرتبہ بمباری کی۔
صوبہ جوف میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے خب والشعف ضلع کے المرازیق علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
جارح سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسو بہترمرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چھے بار جاسوسی پروازیں انجام دیں۔
سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔
یمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔