Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • جنوبی یمن میں سعودی فوجی اہداف پر ڈرون حملہ،  دس جارح  فوجیوں کی ہلاکت

جنوبی یمن میں واقع سعودی اتحاد کے العند فوجی ٹھکانے پر یمن کی مسلح افواج کے ڈرون حملے میں کم سے کم دس جارح فوجی ہلاک ہو گئے

قطر کے العربی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے صوبے لحج میں العند فوجی چھاؤنی پر تین میزائل حملوں میں سعودی اتحاد کے دس فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ کئی فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جارح سعودی اتحاد کے العند فوجی مرکز پر تین میزائلوں سے حملہ کرنے کے علاوہ دو ڈرون طیاروں سے بھی حملہ کیا۔یمن کی مسلح افواج نے دو ہ‍زار انیس میں بھی اس فوجی مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں سعودی اتحاد کےمتعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے.

اگرچہ یمنی فوج نے اب تک اس ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا جو خمیس مشیط علاقے پر پرواز کررہا تھا.سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہےیمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس