Aug ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی دہشتگردوں کے قافلے پر مقامی لوگوں کا حملہ، پانچ  ہلاک و زخمی

شام میں امریکی دہشتگردوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس قافلے کے ساتھ چل رہے امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے پانچ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی قافلے پر یہ حملہ عکیدات کے علاقے میں ہوا ہے اور حملہ وہاں کے مقامی باشندوں نے کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اُس وقت ہوا جب امریکی فوجی قافلہ مشرقی شام میں واقع کونیکو گیس فیلڈ کی جانب جا رہا تھا۔ کونیکو گیس فیلڈ شمال مشرقی دیرالزور میں واقع شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے جسے امریکی دہشتگرد ہتھیا کر اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

جمعے کو امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف دیرالزور کے الشعیطات قبیلے کے دسیوں افراد نے مظاہرے کئے تھے۔ امریکہ نے مشرقی اور شمال مشرقی شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں گیس اور تیل کے کنویں موجود ہیں۔

امریکہ دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے ساتھ ہی کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے شام کے ذخائر کی لوٹ مار بھی کر رہا ہے۔

حکومت شام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اس سے وابستہ عناصر کا مقصد شام کا تیل لوٹنا اور داعش کے عناصر کی مدد کرنا ہے تاہم ان کی غیرقانونی موجودگی ختم کردی جائے گی۔

ٹیگس