جاتے جاتے سب کچھ تباہ کر گئے امریکی۔ ویڈیو
Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
طالبان کے سامنے خوار ہوئے امریکیوں نے افغانستان سے انخلا سے قبل کابل ایئرپورٹ پر موجود اپنا فوجی سازو سامان تباہ دیا۔
امریکی دہشتگرد بیس سال تک افغانستان پر قابض رہنے کے بعد جاتے جاتے اپنا وہ تمام فوجی سازوسامان تباہ کر گئے جسے وہ طالبان کی دی ہوئی ڈیڈ لائن سے قبل اپنے ہمراہ لے جانے پر قادر نہیں تھے۔
امریکی دہشتگردوں کو ۳۱ اگست کے اختتام تک افغانستان سے نکل جانا تھا۔ کابل پر طالبان کے تسلط اور اسکے بعد پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے باعث امریکیوں کے لئے یہ امکان فراہم نہ ہو سکا کہ وہ اپنا لایا ہوا فوجی ساز و سامان اپنے ساتھ واپس لے جا سکیں اور نتیجتاً انہوں نے اُسے تباہ کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ دسیوں ارب ڈالر کا امریکی فوجی ساز و سامان طالبان کے کنٹرول میں آ چکا ہے۔