نہتے فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، 82 زخمی
Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 82 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں کی نابلس میں ہونے والے پرامن مظاہرے پر فائرنگ سے 82 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں 70 افراد آنسوگیس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا جبکہ 12 فلسطینی گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوئے۔
فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف غزہ اور مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں پر مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی صیہونی فوجیوں نے نابلس کے علاقے بیتا میں فلسطینی مظاہرین کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔