Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمن کی مسلح افواج نے صوبے مآرب کے جنوبی علاقے میں واقع الصعاترہ علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا کرکے اس علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے مآرب میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الصعاترہ کا کنٹرول سنبھال لیا اور اب انھوں نے حریب میں واقع سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کی طرف آگے بڑھنا شروع کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج نے اسی طرح صوبے مآرب کے شمالی علاقے میں ایک اور محاذ جنگ کھول دیا ہے اور یمنی فوجی، وہاں سے الوادی الکبیر اور وادی عبیدہ کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

یمنی فوج نے صوبے مآرب میں القاعد الاسفل کی طرف بھی پیش قدمی کی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مختلف صوبوں خاص طور سے مآرب کے مختلف رہائشی علاقوں پر حملے تیز تر کر دیئے گئے ہیں اور سعودی اتحاد کے جنگی طیارے شدید بمباری کر رہے ہیں۔

جنوبی یمن میں رحبہ کے علاقے میں بھی فریقین کے درمیان شدید جنگ ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کو سن دو ہزار پندرہ سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگس