Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • صیہونی جیل سے فلسطینی قیدیوں کا فرار ایک عظیم کامیابی اور صیہونی حکومت کی بڑی شکست ہے

تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جیلوں سے چھے فلسطینی قیدیوں کے فرار کو انتہائی جرأت مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ اس فتح نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی اداروں کو حقیقی چیلنج سے دوچـار کر دیا ہے جو خود کو ناقابل شکست تصور کیا کرتے تھے۔

فوزی برہوم نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے فرار سے ثابت ہوگیا ہے کہ صیہونی دشمن، تمام تر وسائل رکھنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکتا، فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی، اب جیلوں میں پہنچ گئی ہے۔

اس سے پہلے حماس اور جہاد اسلامی اور مجاہدین فلسطین جیسی تنظیموں نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کو عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی نظام کو ہلا کر رکھ  دیا ہے۔

واضح رہے کہ چھے فلسطینی قیدی آج صبح کی دس میٹر طویل سرنگ کے ذریعے جلبوع جیل سے فرار ہوگئے۔ فلسطینی قیدیوں کے فرار کے واقعے سے صیہونی حکام اور سیکورٹی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹیگس