Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونیوں کی بمباری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح غزہ پٹی کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ تاحال ممکنہ جانی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یہ حملہ غزہ سے صیہونی بستیوں کی جانب چھوڑے جانے والے آتشیں غباروں کے جواب میں کیا ہے۔

اسرائیل نے پچھلے چند ماہ کے دوران بارہا غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں یہاں آباد لاکھوں فلسطینیوں کو شدید پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگس