Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • گیارہ ستمبر کی بیسویں برسی، بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے

امریکی صدر جو بائیڈن نے گیارہ ستمبر 2001 کے سانحہ کی بیسویں برسی پر امریکی معاشرہ کے متحد ہونے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں گیارہ ستمبر کے سانحہ کو امریکی معاشرہ کے لئے قومی اتحاد کا سب سے بڑا درس مانتے ہوئے کہا اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم سب کسی ایک چیز پر یقین رکھیں، بلکہ ایک قوم کے طور پر ایک دوسرے کا احترام کریں۔

بائیڈن پیر کے روز عالمی تجارت کی جڑواں عمارتوں کی جگہ دیکھنے کے لئے نیو یارک جائیں گے۔

11 ستمبر 2001 کو عالمی تجارت کی دو جڑواں عمارتوں سے دو جہاز کے ٹکرانے سے 2996 لوگ مارے گئے تھے۔

بائیڈن ورجینیا کے آرلینگٹن میں پینٹاگون کی عمارت کے اس حصہ کو بھی دیکھنے جائین گے جس سے تیسرا جہازٹکرایا تھا۔ اسکے علاوہ وہ پنسلوینیا کے شانکسویل بھی جائیں گے جو چوتھے جہاز کے گرنے کی جگہ ہے۔

امریکہ پر بظاہر القائدہ کے دہشتگردانہ حملے کی بیسویں برسی ایسی حالت میں منائی جا رہی ہے کہ امریکہ القائدہ اور طالبان کو شکست دینے کے بہانے افغانستان پر جنگ تھوپنے اور اس ملک پر بیس سال تک قبضہ کرنے کے بعد ذلت کے ساتھ باہر نکل گیا۔ امریکہ کے نکلنے اور طالبان کے افغانستان پر تسلط جمانے کی وجہ سے پوری دنیا میں بائیڈن حکومت کو خفت اٹھانا پڑ رہی ہے۔

ٹیگس