لبنان میں نجیب میقاتی کی حکومت کا آج سے کام کاج شروع
Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
لبنان میں نجیب میقاتی کی حکومت آج سے کام کاج شروع کر رہی ہے۔
لبنانی صدر میشل عون نے نجیب میقاتی کی طرف سے پیش کی گئی اس فہرست پر دستخط کردیئے ہیں جس میں ان کی کابینہ کے مجوزہ وزیروں کے نام ہیں۔ لبنان میں ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد نئی حکومت تشکیل پائی ہے۔
نجیب میقاتی اس سے پہلے بھی لبنان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ انہوں نے ملک کو بحران سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لبنان میں کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ سے اقتصادی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔ لبنان کو غریبی اور جرائم کی شرح میں اضافے جبکہ ایندھن، دواؤں اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی قلت کا سامنا ہے۔