سید حسن نصراللہ کی لبنانی عوام سے اپیل، ایرانی آئل ٹینکر کے استقبال کے موقع پر بھیڑ لگانے سے پرہیز کریں
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا ایندھن کے حامل ایرانی ٹینکروں کے لبنان پہونچنے کے مدنظر بیان سامنے آیا ہے۔
المنار کے مطابق، بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں سید حسن نصراللہ نے کہا: مجھے یہ اطلاع ملی کہ بعلبک الہرمل میں عوام جمعرات کو ایرانی ٹینکروں کے استقبال کے لئے اکٹھا ہونگے، لیکن میں مذکورہ علاقے میں حزب اللہ کے ذمہ دار افراد اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی سلامتی کے پیش نظر اور ایندھن کے انتقال کے عمل کو آسان بنانے کے لئے بھیڑ کی شکل میں اکٹھا نہ ہوں۔
سید حسن نصراللہ نے پیر کے روز اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات سے لدا پہلا جہاز رواں ہفتے شام کی بانیاس بندرگاہ پر پہونچ گیا ہے اور جمعرات سے ایندھن کے انتقال کا عمل شروع ہو جائے گا۔