Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • ایرانی ایندھن سے بھرے ٹینکر لبنان پہنچے، عوام نے کیا شاندار استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لبنان کے لئے بھیجا گیا ایندھن لبنان پہونچ گیا ہے۔

لبنان کے ٹی وی چوبیس نے ایک ویڈیو جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایندھن لے جانے والے ٹینکر لبنان کے شہر الھرمل کے حوش السید علی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بدھ کی رات ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہمیں عوام اور میڈیا کی جانب سے الھرمل کے بعبلک علاقے میں ایندھن کے حامل ٹینکروں کے استقبال کی تیاری کی خبریں ملی ہیں لیکن ہم عوام اورعلاقے میں حزب اللہ کے عہدیداروں سے چاہتے ہیں کہ وہ سب کی سیکورٹی، آسانی اور اچھی طرح منتقلی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے کسی طرح کا عوامی اجتماع نہ کریں۔

 

 

سید حسن نصراللہ نے پیر کی شب اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ایندھن لانے والا پہلا ٹینکر اتوار کی رات، شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچ چکا ہے اور لبنان کے لئے ایندھن کی منتقلی جمعرات سے شروع ہو جائے گی۔

حالیہ ہفتوں میں لبنان میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے یہاں تک کہ بعض اسپتالوں اور لازمی سروسزکے مراکز کی بجلی منقطع ہو گئی جس کے باعث لبنانی عوام نے ایک بار پھر مظاہرے شروع کر دیئے تھے۔

 

ٹیگس