Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جنوبی یمن یمن سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے میں 7 افراد شہید ہوئے۔

سعودی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے شبوہ ایک کار پر حملہ کیا جس میں 7 افراد شہید ہوئے۔

المسیرہ کے مطابق، یہ حملہ سنیچر کے روز صوبے ’شبوہ‘ کے ’مرخہ شہر‘ کے ’نقی مقوی‘ علاقے میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق، یہ عام شہری ایک کار میں تھے کہ سعودی اتحاد کے حملے کا نشانہ بنے۔

صوبے شبوہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پوزیشن اچھی نہیں ہے۔ اس صوبے کے قبائلی سرداروں نے اس سے پہلے سعودی اتحاد کی فورسز کے اس صوبے سے جلد انخلاء کی خبر دی تھی۔

قبائلی سرداروں نے کہا تھا کہ وہ یمنی فورسز کے ساتھ جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کرینگے تاکہ جارح سعودی اتحاد کی فورسز کو نکال باہر کر سکیں۔

اس معاہدے کے تحت، شبوہ کے قبائل سعودی اتحاد کے کرایے کے فوجیوں کو اپنے تسلط والے علاقوں سے نکال دینگے جسکے نتیجے میں مذکورہ علاقے یمنی فورسز اور سعودی اتحاد کے درمیان جنگ کا میدان نہیں بنیں گے۔

ٹیگس