Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ، دو یمنی شہری شہید

سعودی عرب کی سرحدی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ میں دو یمنی شہری شہید ہوگئے۔

صوبہ صعدہ میں واقع منبہ شہر میں سعودی عرب کے بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں یمن کے دو عام شہری شہید ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے میڈیا ذرائع نے ملک کے عام شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے جرائم کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

المیسرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں نے سرحدی پٹی کے پاس یمنی شہریوں پر فائرنگ کر دی۔

یہ واقع صوبہ صعدہ کے منبہ سرحدی شہر میں واقع جرعاء علاقے میں پیش آیا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ملک کے جنوبی علاقے پر بیلیسٹک میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

سعودی اتحاد نے ملک کے جنوبی علاقے پر خودکش ڈرون حملے کو بھیجے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے جازان علاقے میں نئے حملے کی خبر دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس نے سعودی اتحاد کے حوالے سے جمعرات کو بتایا کہ ملک کے جنوبی علاقے جازان پر ایک بیلیسٹک میزائل فائر کیا گیا۔

ٹیگس