Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت کی انٹیلیجنس مدد ترک کرنے کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے یمن پر سعودی فضائی حملوں میں امریکہ کی انٹیلیجنس اور رسد رسانی کے شعبے میں مدد کا سلسلہ بند کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے یمن پر سعودی فضائی حملوں میں امریکہ کی انٹیلیجنس اور رسد رسانی کے شعبے میں مدد بند کرنے سے متعلق بل کو نہایت کم فرق سے منظور کیا ہے۔ اس بل کے حق میں دو سو انیس ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں دو سو سات ووٹ ڈالے گئے۔ یہ بل کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ ممبران پارلیمنٹ رو خانا اور سینیٹر برنی سینڈرز نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں پیش کیا تھا۔

اب یہ بل ووٹنگ کے لئے سینیٹ میں جائے گا تاکہ سینیٹروں کے موقف کے اعلان کے بعد اسے امریکہ کے فوجی بجٹ بل میں شامل کیا جا سکے۔ روخانا نے اس بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے فوجی بجٹ کے لئے ہمارے اس ضمیمے کی منظوری سے سعودی حکومت کو یہ واضح پیغام مل جائے گا کہ وہ یمن کی تھکا دینے والی جنگ ختم کرے اور سیاسی طریقہ کار اختیارکرتے ہوئے نقصان کی تلافی کرے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں پہنچتے ہی یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی حمایت و مدد بند کردیں گے لیکن ابھی تک انھوں نے اس سلسلے میں کوئی نمایاں اقدام نہیں کیا ہے۔

ٹیگس