Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ محمد خبیصہ صیہونی کالونیوں کی تعمیرات کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران جنوبی نابلس میں صیہونی فوج کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔

فلسطینی انتظامیہ کی وزارت صحت نے جمعے کے روز اپنے بیان میں اس بات کی خبر دی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے محمد خبیصہ کے سر میں گولی ماری جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جنوبی نابلس کی بیتا کالونی میں کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔ بیتا میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس