Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر حملہ

عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔

صابرین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے نینوا کے شہر موصل کے علاقے بعشیقه میں واقع ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر 5 راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

 بعشیقه شمالی عراق کے جملہ  علاقوں میں سے ہے جہاں کئی برسوں سے ترکی کے غاصب فوجی تعینات ہیں۔

ترکی گزشتہ ک‏ئی برسوں سے ترکی کی کردستان جماعت پی کے کے کی سرکوبی کے بہانے عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک نے ترکی کی جارحیت پر سخت رد عمل دکھایا ہے۔

ٹیگس