عراق: داعش کے حملے میں 7 جاں بحق و زخمی
عراقی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صوبے دیالی میں داعش دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے دیالی میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 3 عراقی فوجی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ۔
عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔