افغان عوام کے لئے ایران نے امداد بھیجی۔ ویڈیو
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
افغانستان کے عوام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کی تیسری کھیپ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔
۱۵ ٹن غذائی اشیا کا حامل ایران کا مال بردار طیارہ گزشتہ روز اتوار کو کابل ایئر پورٹ پر اترا۔
اس سے قبل ہفتے کے روز بھی ایران کی ارسال کردہ انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ کابل پہنچی تھی جس میں ۲۲ غذائی اشیا، دوائیں اور طبی ساز و سامان موجود تھا۔
افغانستان میں اقتدار پر طالبان کا قبضہ ہو جانے کے بعد ایران نے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح ہمیشہ درد و رنج کے مارے افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ساتھ ہی تہران افغانستان میں ایک وسیع البنیاد اور جامع حکومت کا خواہاں ہے۔