Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت، حزب اللہ اور حماس کے خودکش ڈرون طیاروں سے بری طرح خوفزدہ

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، اگلی جنگ میں حزب اللہ اور حماس کے خودکش ڈرون طیاروں سے بیحد خوفزدہ ہے۔

صیہونی میڈیا کا کہنا کہ کہ صیہونی حکومت اس سے بات سے بہت زیادہ خوفزدہ ہے کہ حماس اور حزب اللہ اگلی جنگوں میں، خودکش ڈرون طیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل-12 نے حزب اللہ لبنان اور تحریک حماس کے ساتھ اگلی جنگ میں صیہونی حکومت پر خوف طاری ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے یہ نتیجہ برآمد کیا ہے کہ شمالی سرحدوں یا غزہ کے ساتھ ملنے والی سرحدوںپر ہونے والی ممکنہ جنگوں میں تحریک حماس اور تحریک حزب اللہ صیہونی حکومت کے خلاف خودکش طیاروں کا وسیع استعمال کریں گی۔

صیہونی حکومت کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارے دھماکہ خیز مواد کے حامل ہیں اور ان میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی پوری طاقت پائی جاتی ہے۔

صیہونیوں کے مطابق تحریک حماس اور تحریک حزب اللہ کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے ڈرون طیاروں تک رسائی حاصل کر لیں اور اس کی ٹکنالوجی وہ ایران سے حاصل کرنے اور اس کو مقامی سطح پربنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

صیہونی حکومت کے اس چینل نے دعوی کیا ہے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کا فضائی حملہ، اس پیشرفتہ توانائی کو کمزور کرنے کے مقصد سے انجام پا رہی ہے۔

 

ٹیگس