Sep ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوجیوں پر حملے بڑھے، شام میں بھی ٹکنا ہوا محال

شام میں غاصب امریکی فوج کے ایک ٹھکانے پر حملہ ہوا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں غاصب امریکی فوجیوں کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ کیا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ شام کے جنوبی صوبہ الحسکہ کے الشدادی شہر میں امریکا کی ایک چھاونی کو نشانہ بنایا گیا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے شام میں اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کی دوپہر میں ہوا اور اس حملے کے دوران الجبسہ آئل فیلڈ میں امریکی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران امریکی چھاونی پر دوسرا حملہ تھا۔

روسی خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ مقامی ذرائع نے اس کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس حملے کے وقت الشدادی شہر میں شدید دھماکے کی آواز بھی سنائی دی اور مذکورہ چھاونی سے دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے تھے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ شہر کے شمالی مغربی حصے سے ہوا جو غیر آباد علاقہ ہے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ علاقے میں موجود عرب قبائل نے امریکی چھاونی پر یہ حملہ کیا ہو۔

العمر آئل فیلد اور دیر الزور صوبے کے کنیکو گیس فیلڈ میں واقع امریکی چھاونیوں پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ حملے ہو چکے ہیں۔

ٹیگس