Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • امام موسی صدر کی اہلیہ انتقال کر گئیں، ایران کی تعزیت

لبنان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لبنان میں شیعہ مسلمانوں کی مجلس اعلا کے بانی امام موسی صدر کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

لبنان میں جنبش امل کے صدرامام موسی صدر کی اہلیہ پروین خلیلی کل اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

امام موسی صدر نے لبنان میں اتحاد و وحدت اور پر امن بقائے باہمی کیلئے انتھک کوششیں کیں اور وہ ایک آئیڈیل شخصیت تھے ۔ جبکہ امام موسی صدر کی شہادت کے حوالے سے کوئی بھی اطمینان بخش اور قابل قبول دلیل سامنے نہیں آیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ امام موسی صدرلبنان کی جنبش امل اورشیعہ مسلمانوں کی مجلس اعلا کے بانی تھے۔ امام موسی صدر31 اگست 1978 کو لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی سرکاری دعوت پر لیبیا کے دورے پر گئے جس کے بعد سے آج تک ان کی سرنوشت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس