مآرب پر سعودی جنگی طیاروں کے وسیع حملے
جارح سعودی اتحاد نے مآرب میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارج سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج صبح شہر مآرب کے حریب علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
گذشتہ دو دنوں میں صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں سات عام شہری شہید اور سولہ زخمی ہو گئے۔
درایں اثنا یمن کی قومی حکومت کے ترجمان محمد عبد السلام نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر جارحین، یمن میں امن چاہتے ہیں تو انہیں پہلے اس ملک کے خلاف فوجی جارحیت بند کرنا ہوگی۔ عبدالسلام نے کہا کہ یمن میں قیام امن کا مقدمہ، جارحیت بند ہونا، محاصرہ منسوخ ہونا اور اس ملک سے بیگانہ اور غاصب فوجیوں کا باہر نکلنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمن نے ابھی تک کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی ہے اور اس وقت اپنی آزادی و خودمختاری کے حق کا مطالبہ کرتا ہے۔
سعودی عرب امریکہ امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔