Oct ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  •  شمالی عراق پر ترکی کی بمباری

ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے کی جدوجہد کے بہانے ایک بار پھر شمالی عراق کے کچھ علاقوں پربمباری کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے صوبہ سلیمانیہ کے جمجمال علاقے پر ترکی کی بمباری میں ایک خاتون سمیت دو عام شہری زخمی ہو گئے۔

ترکی نے حالیہ برسوں میں پی کے کے کے عناصر کو کچلنے کے بہانے عراق کے اندرجارحیت کی ہے۔ ترکی کے حملوں پر عراقی حکومت اور دیگر ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عراقی صدر کے دفتر نے  شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سرزمین پر ترک فوج کے باربار حملے عراق کے اقتداراعلی کی کھلی خلاف ورزی، علاقائی و بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور پڑوسیوں کے درمیان روابط کے اصولوں کے منافی ہیں۔

شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں ترکی کے حملے جولائی دو ہزار پندرہ میں انقرہ اور پی کے کے کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کے بعد پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔

ترک حکومت، پی کے کے کو دہشتگرد گروہ شمار کرتی ہے۔

ٹیگس