Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • شام کا اقتصادی محاصرہ مغرب کا دہشت گردانہ ہتھیارہے، شامی وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغرب نے اقتصادی محاصرہ کر کے اسے شامی عوام کے خلاف ایک دہشت گردانہ ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فیصل مقداد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد و تعاون سے شام کی کامیابی شامی عوام کے سلسلے میں بین الاقوامی سیاسی ماحول میں تبدیلی کا باعث بنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت اپنے ملک کی سرزمین سے ذرہ برابر بھی چشم پوشی نہیں کرے گی اور قابض امریکی اور ترک فوجیوں کو سرزمین شام سے واپس جانا ہو گا۔

دوسری جانب حمیمیم میں روس کے امن مرکز کے نائـب سربراہ نے کہا ہے کہ جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ ادلب کے بعض علاقوں کو وائٹ کیپ عناصر کے ذریعے کیمیائی حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔فادم کولیت نے کہا کہ ادلب کے کنصفرہ اور قدورہ نامی علاقے جبہت النصرہ کے کیمیائی حملے کے نشانے پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر کیمیائی حملہ کر کے اس کا الزام شام کی حکومت پر عائد کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

ٹیگس