Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگرد شام میں داخل

امریکی دہشتگرد فورسز کے فوجی سازوسامان کا حامل ایک اور کارواں شام میں داخل ہوا۔

دہشتگرد امریکی فوجی ایک بار  پھر شام کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی عراق سے شام کی سرزمین میں داخل ہوئے۔ یہ کارواں 56 ٹرکوں پر مشتمل تھا۔ایران پریس کے مطابق، غاصب امریکی فورسز نے یہ کارواں شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ روانہ کیا۔

شامی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، یہ کارواں غیر قانونی پاس ’الولید‘ سے شام کی سرزمین میں داخل ہوا۔

گذشتہ کچھ مہینوں کے دوران امریکی دہشتگرد فورسز کا فوجی سازوسامان پر مشتمل ہزاروں ٹرک عراق سے غیر قانونی پاس سے شام میں داخل ہوا ہے تاکہ اس ملک میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو مضبوط بنائے اور اسکے تیل سمیت دیگر قدرتی منابع کی لوٹ مار کرے۔

امریکہ اور اسکے اتحادی فوجی، دہشتگرد گروہوں سے مقابلے کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بنا غیر قانونی طور پر اس ملک میں موجود ہیں۔

شامی حکومت اپنے ملک میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی سرگرمیوں کو ناجائز قبضے سے تعبیر کرتی ہے۔

 

ٹیگس