Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جارح سعودی اتحاد کی طرف سے مغربی یمن کے صوبے حدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔

یمنی فورسز کی آپریشنل کمان نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد اور اسکے کرایے کے فوجیوں نے صوبے حدیدہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جارح سعودی عرب اور اسکے کرایے کے فوجیوں نے حدیدہ کی ہوائی حددو میں کئی بار جاسوس ڈرون بھیجے، 18 بار میزائیل حملے کئے اور 192 با مختلف اہداف پر فائرنگ کی۔

قابل ذکر ہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں صنعاء اور ریاض سے بھیجے گئے نمائندوں کے درمیان 18 دسمبر 2018 سے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن اس کے بعد سے آج تک شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب جارح سعودی اتحاد نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔

یمن پر سعودی عرب نے امریکہ، بعض یورپی اور علاقائی و غیر علاقائی ملکوں کے ساتھ مل کر 26 مارچ 2015 کو جارحیت کا آغاز کیا۔ سعودی عرب نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے، جسکی وجہہ سے یمنی عوام کو طرح طرح کی مشکلوں کا سامنا ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

 

ٹیگس