قطر کے وزیر خارجہ کی خلیج فارس تعاون تنظیم سے ایران سے رابطہ برقرار کرنے کی اپیل
Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
قطر کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون تنظیم سے ایران سے رابطے کو ضروری قرار دیتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے کو سبھی کے لئے مفید قرار دیا ہے۔
محمد بن عبد الرحمان آل ثانی نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ کچھ غلط فہمیاں تھیں جو امیدہے کہ دوبارہ پیدا نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور سعودی عرب کے درمیان مثبت ماحول بن رہا ہے جسے جاری رہنا چاہیئے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے میں واپسی سبھی کے حق میں ہے اور ہم ہدف کے حصول کے لئے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔
انہوں نے خلیج فارس تعاون تنظیم سے کسی بھی طرح کی مداخلت سے دور رہتے ہوئے ایران سے رابطہ برقرار کرنے کی اپیل کی۔