صیہونی پولیس کی بربریت، ایک فلسطینی شہید
Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
غرب اردن کے علاقے بیت لحم میں صیہونی پولیس نے ایک فلسطینی جوان کو گولی مارکر شہید کر دیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پولیس نے کل رات ایک فلسطینی جوان کو یہ بہانہ بناتے ہوئے کہ وہ صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔