Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran

لبنان کے دار الحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیق کرنے والے جج کے فیصلے کے خلاف مظاہرے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

 پرامن مظاہرین پر کل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں کم سے کم 7 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزب اللہ اور تحریک امل کے سیکڑوں حامی، بیروت دھماکوں کی تحقیقات کرنے والی عدالت کے جج طارق بیطار کی ناقص کارکردگی کے خلاف پر امن احتجاج کے لیے جمع تھے۔

لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہرین پر فائرنگ نامعلوم نشانہ بازوں نے کی جو اطراف کی عمارتوں پر پہلے سے چھپے ہوئے تھے۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ لبنانی سیکورٹی فورس نے مسلح حملہ آوروں میں سے بعض کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

ٹیگس