افغانستان، مزار شریف میں داعش اور طالبان میں جھڑپ
Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے مزار شریف میں طالبان عناصر اور داعش تکفیری عناصر کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اعلان کیا ہے کہ مزار شریف میں داعشی عناصر اور طالبان کے درمیان دو گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔
طالبان کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنے نام کو خفیہ رکھے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ داعشی عناصر نے اساتذہ کے ایک تربیتی مرکز کی ایک عمارت میں داخل ہو کر طالبان اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس ذریعے کا کہنا ہے کہ طالبان نے داعش کے اس حملے کو پسپا اور دو داعشی عناصر کو ہلاک اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
مزار شریف میں حالیہ دو ماہ کے دوران داعش اور طالبان کے درمیان ہونے الی یہ دوسری جھڑپ ہے۔