Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • طالبان کی سرمایہ کاری کی دعوت، سرمایہ کاروں کو جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی

طالبان نے افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ملک میں نئی حکومت کے قائم ہونے سے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

طالبان نے ایسی حالت میں افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے کہ ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس ملک کا اقتصاد، امریکہ کی طرف سے اسکے سرمایہ کو روکے جانے کی وجہ سے، دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہونچ گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے داخلی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جان و مال کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے اس ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امارت اسلامی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرائے گی اور وہ انہیں سرمایے اور جان کے تحفظ کا یقین دلاتی ہے۔

ٹیگس