Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کس مرحلے تک پہنچ گئے؟

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحال نے سنیچر کی شام ایران کے ساتھ اپنے ملک کے مذاکرات کو دوستانہ قرار دیا اور ساتھ ہی ریاض اور بیروت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کو حزب اللہ سے جوڑ دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کی شام تہران کے ساتھ ریاض کی گفتگو کے عمل اور لبنان کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات میں کشیدگی پر روشنی ڈالی۔

رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان گفتگو دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے لیکن ابھی تک کوئی خاص پیشرفت حاصل نہيں ہوئی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اسی طرح لبنان کے ساتھ اپنے ملک کے حالیہ بحران کی وجہ حزب اللہ کو قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کی موجودہ حکومت کے باقی رہنے یا ختم ہونے کے بارے میں سعودی عرب کا کوئی موقف نہیں ہے۔

ٹیگس