Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت، 2 افراد شہید 7 زخمی

سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ صعدہ میں ہونے والی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو افراد شہید ہوئے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے صوبے مآرب کے علاقے الجوبہ پر کم سے کم نو بار بمباری کی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے مآرب کے علاقوں صرواح اور مدغل اور صوبے صعدہ کے الظاہر اور صوبے الجوف کے علاقوں خب و الشعف کو بھی کئی بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ صعدہ میں ہونے والی فائرنگ میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے صوبہ صعدہ کے علاقے منبہ میں فائرنگ کر کے دو یمنی شہریوں  کو شہید اور سات کو زخمی کر دیا۔

یمن کے صوبے مآرب میں سعودی اتحاد اور اس کے آلہ کار فوجی اہلکاروں کی شکست کے بعد اس صوبے کے آزاد شدہ علاقوں پر سعودی اتحاد نے خاص طور سے وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور ان علاقوں کو زیادہ جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فرس نے حالیہ ہفتوں کے دوران صوبے مآرب میں گھمسان کی جنگ کے بعد کئی اہم اور بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس صوبے کے متعدد اہم علاقوں کو سعودی اتحاد کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

تیل و گیس سے مالامال ہونے کی بنا پر یمن کا صوبۂ مآرب خاص اہمیت کا حامل ہے۔

یمن کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صرف اکتوبر کے مہینے میں یمن کے صوبے مارب کے مختلف جنگی مورجوں پر یمن کی مستعفی حکومت کے کوئی تین ہزار فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورس نے جنوبی مآرب کے علاقوں السودا اور الجرشا کو آزاد کرا لیا ہے۔  یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس مرحلے کی کارروائی میں حاصل ہونے والی کامیابی میں مآرب کے قبائل کے نمایاں کردار پر، ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس آپریشن میں جارح سعودی اتحاد کے زرخرید ایجنٹوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس