داعش کے خلاف عراقی فوج کی بڑی کارروائی، درجنوں داعشی ہلاک و گرفتار
عراق کی مسلح افواج نے صوبہ نینوا اور الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف دو الگ الگ کارروائیاں کیں۔
دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی جانب سے صوبہ دیالہ کے المقدادیہ علاقے میں ہونے والی کارروائی کا جواب دیتے ہوئے عراق کی فوج نے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جس کے دوران کئی داعشی ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔ عراق کے صوبے نینوا کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران داعش کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔
عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔