Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ ، لبنان کا اہم اور بنیادی حصہ : لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ ، لبنان کا اہم اور بنیادی حصہ ہے۔

النشرہ  کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب  نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ ، لبنان کا اہم اور بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خلیج فارس کے رکن ممالک سے کوئی مشکل نہیں ہے ، عمان اور قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں ۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کے سلسلے میں شدت سمجھ سے بالا ترہے۔ تعلقات کو منقطع کرنے سے قبل مذاکرات انجام دیئے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب نے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ، لبنان کا بنیادی اور اساسی حصہ ہے ۔ حزب اللہ بھی لبنان کے دیگر گروہوں کی طرح ایک اہم گروہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اطلاعات نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے اپنا سفیر لبنان سے واپس بلا لیا اور لبنانی سفیر کو سعودی عرب ترک کرنے کا حکم دیدیا ۔

لبنان کے وزیر اطلاعات لبنان کے معروف اور مشہور روزنامہ نگرر بھی رہ چکے ہیں۔

ٹیگس