عرب امارات نے لبنان سے اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا
متحدہ عرب امارات نے لبنان میں اپنے شہریوں کو جلد سے جلد لبنان سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور اماراتی شہریوں کے لبنان جانے کی ممانعت کے پیش نظر وزارت خارجہ نے لبنان میں موجود تمام اماراتی شہریوں کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ جلد سے جلد لبنان سے واپس آجائیں۔
متحدہ عرب امارات نے سنیچر کی شام خبر دی ہے کہ اس نے لبنان سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور خلیفہ شاہین المرر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کے لئے کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے لبنان کے وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل میں لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور لبنان کے سفیر کو بھی ریاض سے چلے جانے کا حکم دیا ہے۔
سعودی ہمنوا بحرین، متحدہ عرب امارات اور کویت نے بھی لبنان سے اپنے سفیروں کو صرف اس لئے واپس بلا لیا کہ لبنانی وزیر نے یمن پر جنگ مسلط کرنے والے سعودی عرب کو آئینہ دکھا دیا تھا۔