Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان میں جلال آباد کے طبی مرکز کی مشکلات

مشرقی افغانستان کے صبوبے ننگرہا کے صدر مقام جلال آباد کے طبی مرکز کو کافی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد کے طبی مرکز کو مریضوں کے معالجے، دواؤں کی فراہمی اور طبی عملے کو تنخواہوں کی ادائگی جیسے مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔

جلال آباد کے طبی مرکز کو درپیش مسائل کی بنا پر افغانستان کے پڑوسی ملکوں اور عالمی برادری کی انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے تعلق سے ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔

یہ مسائل و مشکلات ایسی حالت میں بڑھتی جا رہی ہیں کہ افغانستان کو دواؤں کی قلت، عملے کے افراد کی تنخواہوں کی ادائگی کے علاوہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا بھی سامنا ہے اور اگر عالمی برادری کی جانب سے دواؤں اور دیگر انسان دوستانہ امداد بروقت فراہم نہیں کی گئی تو اس ملک میں طبی اور حفظان صحت کی صورتحال بحرانی شکل اختیار کر جائیگی۔

ٹیگس