Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

عراق میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر ایک بمبار ڈرون سے حملہ ہوا تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

اس ڈرون حملے کے بعد عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ٹوئپٹ میں عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی حالت ٹھیک ہے اور وہ عوام کے درمیان ہیں۔ اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوئیں۔

 

ٹیگس