یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی بمباری
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر اٹھائیس بار بمباری کی۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب کے صرواح، مدغل، اور الجوبہ کو اکیس بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ میں بھی الظاہر پر تین بار اور صوبے الجوف پر دو بار بمباری کی۔
دوسری جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس کی شہر مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
الجدید ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس صوبہ مآرب کے کئی علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد اب شہر مآرب کے دروازے تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثںا عدن میں ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں کی ایک تعداد اپنے جنگی سازوسامان کے ساتھ ایک بحری جہاز اور ایک مال بردار طیارے کے ذریعے عدن سے نکل گئی ہے۔