سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
یمن کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل رات یمنی جوانوں نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع علاقےعسیر کے ظهران الجنوب، مآرب اور تعز میں میزائلوں سے حملہ کیا۔ سعودی عرب کے علاقے عسیر پر 3 بیلسٹیک میزائل داغے گئے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔ جبکہ تعز میں سعودی عرب کے ٹریننگ سینٹر پر 2 بیلسٹیک میزائل داغے گئے اور اسی طرح مآارب میں سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کے فوجی اڈے پر بھی 2 میزائل داغے گئے جس میں جس بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔
یمن کی عوامی اور مزاحمتی فورسز اپنے معمولی ہتھیاروں مگر فولادی ارادوں کی مدد سے اب تک جارح دشمن کے خلاف بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے - جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔