عراق سے دہشتگرد امریکی فوج کے انخلا پر تاکید
Nov ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
عراق کے الفتح الائنس نے کہا ہے کہ اس ملک سے غیر ملکی افواج کو نکل جانا چاہئیے۔
السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے بغداد میں ترکی کے سفیر علی رضا گونَی سے گفتگو میں دونوں ملکوں کے روابط ، دونوں ملکوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کے حل اور عراق کی جانب سے اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں ہادی العامری نے کہا کہ عراق کی بنیادی آئین میں اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ھمسایہ ممالک کیلئے بھی خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کے استقامتی جماعتوں نے کہا ہے کہ امریکہ قبضہ گری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس لئے اسے عراق سے چلے جانا چاہئیے، بصورت دیگر امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا۔