Nov ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، ۸۰ سے زائد زخمی

صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینی نمازیوں اور مظاہرین پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا نے ہلال احمر کے حوالے سے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں کئی علاقوں پر نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں کم از کم تیراسی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور انہیں ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا۔ نابلس کے بیتا اور بیت دجن اور مشرقی قلقیلیہ میں واقع کفر قدوم بستی سے غاصب صیہونیو فوجیوں کی جارحیت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم اور وہاں جاری غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت میں مظاہرہ کیا جسے صیہونی فوجیوں نے طاقت کے بل کر کچلنےکی کوشش کی۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس