صوبہ الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کے حملے
سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک بار پھر الحدیدہ کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے اس حملے میں صوبہ الحدیدہ کے مشرقی حیس کے علاقوں پر بمباری کی۔ بعض ذرائع نے صوبہ الحدیدہ کے عام شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبردی ہے تاہم ابھی تک اس حملے میں مرنے والوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔
عالمی برادری کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارح سعودی اتحاد روزانہ یمنی شہروں اور دیہاتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بناتاہے۔ اس سے قبل یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی اتحاد نے ایک سو پچپن بار اس علاقے پر حملے کر کے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈیا ذرائع نے مغربی یمن میں صوبہ الحدیدہ کے ساحلوں کی جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشقدمی کی خبر دی ہے۔
سوئیڈن میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے الحدیدہ میں جنگ بندی نافذ ہے تاہم سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔