Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • سعودی ولیعہد بن سلمان کی رہائشگاہ پر یمنی فورسز کا حملہ، پیٹریئٹ سسٹم ناکارہ ثابت ہوا

سعودی ولیعہد بن سلمان کی رہائشگاہ پر یمنی فورسزنے ہوائی کارروائی کی ہے۔

یمن پر جنگ تھوپنے والے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی رہائشگاہ پر یمنی فورسز کی ہوائی کارروائی کی خبر موصول ہوئی ہے۔

العہد الجدید ویب سائٹ کے مطابق، یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک کے ’نیوم‘ شہر میں محمد بن سلمان کی رہائشگاہ پر ابھی حال ہی میں مشترکہ ہوائی کارروائی کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، محمد بن سلمان کی رہائشگاہ کے چاروں طرف نصب پیٹریئٹ میزائیل سسٹم یمنی فورسز کے حملے کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یمنی فورسز کی اس کاروائی کی ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہو پائی ہیں۔

خیال رہے کہ محمد بن سلمان نے گذشتہ ہفتے نیوم شہر کے دورے سے قبل اس شہر میں ’Oxagon‘ نامی صنعتی قصبے کی تعمیر کے اعلان کے ساتھ دعوی کیا تھا کہ یہ شہر دنیا کا سب سے بڑا فلوٹنگ صنعتی کامپلیکس ہوگا اور یہ سعودی عرب کی علاقائی تجارت کے اضافے میں بڑا رول ادا کرے گا۔ 

یمنی فوج اور رضاکار فورس کی ہوائی کارروائی بتا رہی ہے کہ بن سلمان اپنے بقول نئے اور پیشرفتہ شہر نیوم میں بنے اپنے محل کے اندر بھی اب محفوظ نہیں رہے ہیں۔

 

ٹیگس