Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • داعش کے اڈوں پرعراقی فوجی ہیلی کاپٹروں کا حملہ

عراقی فوج نے صوبہ دیالہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔

 عراقی وزارت دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف نئے آپریشن میں صوبہ دیالہ میں داعش کے خفیہ اڈوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس علاقے میں داعش کی باقیات کو کاری ضرب لگائی گئی۔

عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس فوجی آپریشن میں ایک اسنیپر سمیت داعش کے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ داعش دہشتگردوں نے بدھ کو صوبہ دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ کے شمال مشرق میں واقع نقشبندیہ علاقے میں ایک عراقی فوجی بٹالین پر حملہ کیا تھا۔

درایں اثنا عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بدھ کی رات اس ملک کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور الحشدالشعبی کے جوانوں کو ملک کے دشمنوں اور دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں اس ملک کی اسٹرائیک فورس قرار دیا۔ مصطفی الکاظمی نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی باقیات ، عراق کے دشمن نمبر ون ہیں اور عراق کے سیکورٹی اہلکار ، دہشتگردوں کے خفیہ اڈوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کردیں گے ۔

 

ٹیگس