Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • سوڈان میں مزید مظاہرین کی ہلاکت

سوڈان کی فوج نے ایک بار پھر کودتا کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو سرکوب کردیا۔

 سوڈانی ڈاکٹروں کی سنٹرل کمیٹی نےاعلان کیا ہے کہ سوڈان میں بدھ کی شام مظاہرین پر سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ہسپتالی ذرائع نے بتایا ہے کہ دسیوں مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کی ہلاکت کے بعد سوڈان میں پچیس اکتوبر سے لے کر اب تک تیس مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

سوڈان کی مسلح افواج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے پچیس اکتوبر کو فوجی بغاوت کر کے اس ملک کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ۔البرہان کے زیرکمان فوجیوں نے وزیراعظم کو گرفتار کر کے ان کی کابینہ تحلیل کردی اور البرہان نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ۔سوڈان میں فوجی بغاوت، اس ملک کا نظم و نسق ایک ایسی سول حکومت کے سپرد کرنے کے لئے معینہ مہلت سے ٹھیک ایک مہینے پہلے ہوئی ہے جو فوج کی مداخلت اور اثر و نفوذ کو کم کرسکتی تھی۔

 

ٹیگس