Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • عراق، سرکاری عہدے دار کے مکان پر نامعلوم عناصر کا حملہ

ایک نامعوم مسلح ٹولے نے بغداد میں مقیم عراق کی وزارت انصاف کے ایک عہدےدار کے مکان پر فائرنگ کی ہے۔

شفق نیوز کے مطابق ایک نامعلوم مسلح ٹولے نے اتوار کی شب بغداد کے الکمالیہ علاقے میں واقع وزارت انصاف کے ایک عہدے دار کے مکان پر فائرنگ کی اور ایک ہینڈ گرینڈ پھیکا۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم گھر کی درودیوار اور سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

حملہ آوروں کے محرکات اور انکی ماہیت کے سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دس اکتوبر کو عراق میں عام پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے جن کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد سے عراق کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اب تک بارہا عوامی مظاہرے ہو چکے  ہیں جو بسا اوقات پرتشدد جھڑپوں کی شکل بھی اختیار کر لیتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں عراق کے وزیر اعظم مصطیٰ الکاظمی کے مکان کو بھی نامعلوم افراد نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کی ملکی، علاقائی و عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی تھی۔

ٹیگس